برطانیہ کے شہر لیورپول میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "امن کی گونج” نامی ثقافتی سرگرمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچول خطاب کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں نے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تاریخ کو یاد کرکے ہی ہم امن کو مضبوطی سے برقرار رکھ سکتے ہیں، عدل اور انصاف کا دفاع کرسکتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا میں موجود حالیہ افراتفری میں ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
برطانیہ، امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، اسپین، پرتگال، بیلجیئم، سربیا، ہنگری اور یونان سمیت 11 ممالک اور خطوں کے 255 غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اب تک اس سرگرمی کو مختلف انداز میں کوریج کر چکے ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت