چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ "عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول قانون” اور "عوامی جمہوریہ چین کے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط” سمیت دیگر متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق، چین کی وزارت تجارت نے 2025 کے لئے نمبر 61 اور نمبر 62 اعلامیے جاری کئے، جن میں چینی اجزاء پر مشتمل بعض غیر ملکی ریئر ارتھ اشیاء سے متعلقہ مصنوعات اور ریئر ارتھ اشیاء سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء دوہرے استعمال کی خصوصیات کی حامل ہیں اور ان پر ایکسپورٹ کنٹرول ایک بین الاقوامی عمل ہے۔ ایک عرصے سے کچھ غیر ملکی تنظیموں اور افراد نے چین میں پیدا ہونے والی ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء کو براہ راست یا پروسیسنگ کے بعد متعلقہ اداروں اور افراد کو منتقل یا فراہم کیا تاکہ انہیں عسکری مقاصد کے لئے براہ راست یا بالواسطہ استعمال کیا جائے، جس سے چین کی قومی سلامتی اور مفادات کو سنگین نقصان یا ممکنہ خطرہ لاحق ہوا ہے، اور یہ بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس بار کنٹرول میں شامل اشیاء کا دائرہ محدود ہے، اور مختلف قسم کی لائسنسنگ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز