چین کے قومی ڈیٹا گروپ کا قیام

0


بیجنگ :چین کے قومی ڈیٹا گروپ لمیٹڈ کا قیام صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا میں عمل میں آیا۔ یہ ایک مرکزی سرکاری ادارہ ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ڈیٹا وسائل کی ترقی اور ان کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔اطلاعات کے مطابق، اس گروپ کے قیام کا مقصد ڈیٹا وسائل کی ترقی و استعمال کو آگے بڑھانا، ڈیٹا عوامل کی قدر کو اجاگر کرنا، اے آئی کی ترقی میں معاونت فراہم کرنا اور ڈیٹا کی صنعت کے لیے ایک مستحکم ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔قیام کے بعد قومی ڈیٹا گروپ متعلقہ محکموں کی رہنمائی میں مرکزی اور مقامی سطح کے اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط بنائے گا، صنعتی ہم آہنگی کو فروغ دے گا اور صلاحیتوں و تجربات کے اشتراک کے ساتھ کاروباری تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس طرح ڈیٹا کی قدر میں اضافہ، ڈیٹا کی صنعت کو مضبوط بنانے اور اس کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیرِاعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے تقریب میں شرکت کی اور گروپ کے افتتاحی تختے کی نقاب کشائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.