بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو برازیل کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر لولا دا سلوانے چین اور برازیل کے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران انہوں نے صدر لولا دا سلواکے ساتھ مختلف ذرائع سے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور دونوں رہنماؤں نے مل کر ایک زیادہ منصفانہ دنیا اور زیادہ پائیدار کرۂ ارض کے لیے چین اور برازیل کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات کی عالمی، تزویراتی اور طویل المدتی نوعیت مزید نمایاں ہوئی ہے، اور یہ تعلقات گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور برازیل کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر لولا دا سلواکے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع تر امکانات سے فائدہ اٹھانے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
Trending
- چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت مزید نمایاں ہوئی ہے، چینی صدر
- چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے اہلِ خانہ کے نام تعزیتی پیغام
- چین عالمی توانائی کی منتقلی میں اہم شراکت دار ہے، بین الاقوامی قابلِ تجدید توانائی ایجنسی
- چین تاریخی حقائق کا تحفظ برقرار رکھے گا، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت کے دور کے سوال کا جواب”روزگار دوست ترقی کے طریقہ کار”سے دیتا ہے ، چینی میڈیا
- چین میں جنوری سے ستمبر تک نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 15.5 فیصد اضافہ
- جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر چین کے سرکاری دورے پر صوبہ آن ہوئی پہنچ گئے
- چین میں تعینات سفارت کاروں کا لانگ مارچ کی فتح کے 90سال کے موضوع پر منعقدہ نمائش کا دورہ
- چین، مستقبل کے شہر میں گلوبل گورننس کا طویل مدتی نقطہ نظر
- جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے انتقال پر چین کا اظہارِ تعزیت