بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے 44 ممالک کے 20 ہزار 100 افراد پر کیے گئے ایک عالمی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے کھلے پن کے تجربے کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔سروے میں شامل افراد نے چین کی جانب سے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے مسلسل انعقاد اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کی کوششوں کو سراہا۔ ان کے مطابق یہ اقدام تبدیلیوں سے بھرپور عالمی ماحول میں یقین اور اعتماد کو فروغ دینے کا باعث ہے۔ بڑی معیشتوں کے کھلے پن اور معاشی ترقی کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت کے بارے میں پوچھے جانے پر 42.7 فیصد جواب دہندگان نے چین کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ چین پہلے نمبر پر رہا۔ ان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ سروے کے مطابق، تقریباً 90 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی معاشی طاقت مضبوط اور ترقی کی رفتار تیز ہے۔ 84.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا عالمی معیشت میں نمایاں تعاون ہے، جبکہ تقریباً 80 فیصد جواب دہندگان نے چینی معیشت کی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور مضبوط لچک کو تسلیم کیا۔ اس کے علاوہ 65.6 فیصد جواب دہندگان نے چین کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Trending
- اپیک کی سینتیسویں وزرائے خارجہ اور وزرائے تجارت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد
- چین، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کی بلیو بکس جاری
- عالمی سروے میں چین کے کھلے پن کے تجربے کی بھرپور پذیرائی
- چائنا میڈیا گروپ کا بازیچہ سکول میں ’’سائنس آن ویلز‘‘ پروگرام، محروم بچوں کو سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا گیا
- مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا واحد راستہ ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات
- چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید
- چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج ، بحیرہ احمر اور افریقہ کے علاقوں کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی صدر
- چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی صدر