بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان زنگ نے ترکیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP31) میں فریقوں کی اکتیسویں کانفرنس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ہان زنگ نے کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ نے 2035 تک چین کی فعال قومی خدمات کے اہداف کا اعلان کیا ، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے پختہ عزم اور بھرپور کوششوں کا مظاہرہ ہوا ۔ اس سال، چین نے نئے اہداف پیش کئے ہیں، جن میں 2030 تک نان فوسل فیول کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا 50 فیصد جبکہ بجلی کا حتمی توانائی کی کھپت میں تناسب 35 فیصد تک پہنچنا شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی موسمیاتی انتظام کے لیے قابل قدر استحکام اور یقین فراہم کرتا رہے گا۔ چین کے نائب صدر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ COP31 سیکرٹری جنرل کی قیادت میں نئی پیش رفت اور اتفاق رائے حاصل کرے گا۔ گوتریس نے کہا کہ چین کثیرالجہتی کا ایک اہم ستون اور اقوام متحدہ کا کلیدی حامی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے حقیقی اقدامات ہمیشہ اس کے وعدوں سے کہیں زیادہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اقدامات چین کے تعاون اور حمایت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ COP31 سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔
Trending
- چین کی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری
- چین کی بڑی مارکیٹ سےغیر ملکی سرمایہ کاری مزید مضبوطی سے جڑ سکتی ہے، چینی میڈیا
- چین-فرانس تعلقات بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے، چینی وزیر خارجہ
- موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، چینی نائب صدر
- چین اور بلغاریہ کے درمیان تبادلے اور تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھے ہیں، چینی صدر
- چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور ایران کے درمیان دیرینہ روایتی گہری دوستی ہے، چینی عہد یدار
- چین کا امریکہ میں تیارکردہ مصنوعات کی درآمدات پر عائد اضافی محصولات میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان
- چین میں سی پی سی کے اندر سخت نظم و ضبط اور دنیا کے لئے اشارہ نامی عالمی مکالمے کا متعدد ایشیائی ممالک میں انعقاد
- چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تین نئے رجحانات