چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں ورلڈ چائینیز لینگویج کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہفتہ کے روز ہان ژینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ چینی زبان کی عالمی تعلیم کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر چینی زبان سیکھنے والے غیر ملکی طلباء کے خطوط کے جواب دیے اور انہیں چین اور دنیا کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ہان ژینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کھلے اور جامع رویے کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم، تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے اور چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔
اس حوالے سے ہان ژینگ نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔ پہلی، چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے لیے صلاحیت سازی کو مضبوط بنایا جائے۔ دوسری ، چین اور دیگر ممالک کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے۔ تیسری، تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے اور چوتھی، بین الاقوامی تعاون میں چینی زبان کے کردار کو مزید فروغ دیا جائے۔
ہان ژینگ نے کہا کہ ورلڈ چائینیز لینگویج کانفرنس 2026کا موضوع ”چینی زبان: صرف ایک زبان نہیں“ ہے، جس کی گہری عملی اہمیت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء اس اہم پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، بین الاقوامی چینی زبان کی تعلیم کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کریں گے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں چین اور دیگر ممالک کے حکومتی حکام، ماہرین، اسکالرز، جامعات کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان سمیت تقریباً دو ہزار شخصیات نے شرکت کی۔
Trending
- ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کونسل کے پہلے اجلاس کا انعقاد
- چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل
- چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات ترقی کی درست سمت میں آگے بڑھے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- صدر شی جن پھنگ چینی زبان کی عالمی تعلیم کو بہت اہمیت دیتے ہیں، چینی نائب صدر
- ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- چینی وزیراعظم تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر بنکاک پہنچ گئے
- چین اور امریکہ کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر تبادلے اور مکالمے کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں ،چینی وزارتِ دفاع
- چین اپیک رہنماؤں کی جانب سے شین زین اعلامیے کی منظوری کے حوالے سے پرامید
- اعلیٰ معیار کی پارٹی سازی کے ذریعے مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، چینی صدر