بیجنگ : عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس شنگھائی میں منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز اجلاس کے دوران چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت میں تعاون و ترقی کے لیے ایکشن پلان” جاری کیا۔یہ ایکشن پلان ڈیٹا، کمپیوٹنگ پاور، ماحولیاتی نظام، باصلاحیت افراد، ضوابط، حکمرانی اور اخلاقیات سمیت آٹھ شعبوں میں اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے اقدام کا جواب ہے۔ اسی روز چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر "مصنوعی ذہانت کی اخلاقی حکمرانی کے لیے بین الاقوامی ایکشن پلان” بھی جاری کیا، جس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لیے اصولی اور عملی ایکشن فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، اجلاس کے دوران ” پان شی سائنٹیفک فاؤنڈیشن ماڈل 2 بھی باضابطہ طور پر جاری کیا گیا، جسے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے متعدد اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ متعدد جائزوں اور تشخیصی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیمسٹری، حیاتیات اور مواد سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں پان شی ماڈل 2.0 کی کارکردگی بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم