بیجنگ :چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے آغاز کی 89ویں برسی سے قبل، جاپانی افواج کی بیکٹیریولوجیکل جنگ کے جرائم کو بے نقاب کرنے والی نئی کتاب "بلیک باکس 731 ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے جنگی جرائم کے شواہد پر مشتمل عجائب گھر میں جاری کی گئی۔ یہ کتاب جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے جرائم اور جنگ کے بعد باقی رہ جانے والے مسائل کو تفصیل سے اجاگر کرتی ہے، جس میں کچھ قیمتی اور نایاب تاریخی تصاویر پہلی بار عوام کے سامنے لائی گئی ہیں۔یہ کتاب جاپانی جارح افواج کے یونٹ 731 کے جرائم کے حوالے سے متعلقہ میوزیم کے ڈائریکٹر جن چھنگ من نے تحریر کی ہے، جس میں جاپانی 731 یونٹ کے جرائم کے مختلف حوالوں کو جمع کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں "بلیک باکس” کی خفیہ نوعیت، نوومن ہان کی تاریک جھلک، "خصوصی منتقلی” اور انسانی جسم پر تجربات جیسے موضوعات کو خفیہ دستاویزات کی بنیاد پر اصل صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف کے تیس سال سے زائد بین الاقوامی تحقیق اور شواہد جمع کرنے کے تجربے کی روشنی میں حقائق کا ایک مربوط سلسلہ تشکیل دیا گیا ہے، جس کے ذریعے جنگی مجرموں اور ان کے جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مزید برآں، اس میں متاثرین کے اہل خانہ کی قانونی جدوجہد، کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کے مسائل اور مختلف ممالک کے ماہرین کی جانب سے حقائق کی تلاش اور امن کے تحفظ کے مشترکہ سفر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم
Prev Post