بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے سیکریٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنے ہمسایہ ممالک سے متعلق سفارت کاری میں ترجیحی سمت قرار دیتا ہے۔ رواں سال چین۔آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی پانچویں اور مکالماتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ ہے، جبکہ دونوں فریقوں کے تعلقات کی ترقی کو نئے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔چین آسیان کی یکجہتی اور آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی حمایت جاری رکھے گا اور آسیان کے ساتھ مل کر چین۔آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔کاؤ کم ہورن نے کہا کہ آسیان چین کے ساتھ مواقع میں شراکت، چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے اور آسیان۔چین تعلقات کو مسلسل نئی سطح تک لے جانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز