بیجنگ: چین کی وزارت تجارت اور دیگر محکموں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استحکام اور بہتر ترقی کے حوالے سے ایک ایکشن پلان جاری کیا، جس میں مارکیٹ تک رسائی، غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی خدمات اور معاونت کے نظام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظام کو بہتر بنانے سمیت پانچ شعبوں میں 15 اقدامات پیش کیے گئے۔ یہ ایکشن پلان خدمات، مالیات اور دواسازی کی صنعتوں میں مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ پلان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے ادارے، ووکیشنل اسکول، اور سائنس، انجینئرنگ، زراعت، اور طب سے متعلق جامعات میں غیر ملکی شراکت داری کے پائلٹ پروگراموں کو بتدریج وسعت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ مزید غیر ملکی مالیاتی اداروں کو سرکاری بانڈز کے مستقبل کے معاہدوں سمیت مختلف رسک مینجمنٹ ٹولز استعمال کرنے میں مدد دی جائے گی تا کہ وہ مالیاتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹ سکیں۔ایکشن پلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی اداروں کو قانون کے مطابق فنڈ انوسٹمنٹ کے مشاورتی کاروبار انجام دینے کی اجازت دی جائے گی اور بائیو ٹیکنالوجی اور مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے ہسپتالوں کے شعبوں میں کھلے پن کے آزمائیشی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید علاقوں تک وسعت دینے کے لیے متعلقہ تجاویز پر جلد تحقیق اور منظوری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز