اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جو 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں، نے تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ ایک واضح اسٹریٹجک وژن کے حامل رہنما ہیں۔پیر کے روز انتونیو گوتریس نے کہا کہ صدر شی طویل مدتی اہداف کا تعین کرسکتے ہیں اور نہ صرف انہیں حاصل کرسکتے ہیں بلکہ مقررہ وقت سے پہلے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر صدر شی نے اعلان کیا کہ چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 2030 تک 1.2 بلین کلو واٹ تک پہنچ جائے گی، اور یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ صدر شی نے وعدہ کیا کہ چین 2030 تک کاربن پیک حاصل کر لے گا، یہ ہدف بھی مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ، جب بہت سے ممالک ابھی بھی ڈیزل گاڑیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے، چین نے اب سے کئی سال پہلے الیکٹرک گاڑیوں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام ضروری ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کیا.اب چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں بہترین کارکردگی کے ساتھ عالمی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس طرح کی غیر یقینی دنیا میں پالیسی کا پائیدار ہونا نایاب ہے اور اس طرح کے اسٹریٹجک وژن کا ہونا ایک بہت اہم خصوصیت ہے
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت