شنگھائی تعاون تنظم پلس کا اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھےگا۔پیر کے روز.
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 24 برسوں سے شنگھائی تعاون تنظیم نے "شنگھائی اسپرٹ” پر قائم رہتے ہوئے عالمی حکمرانی کے متعدد نئے تصورات پیش کئے اور بتدریج عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر و اصلاحات کے سلسلے میں اہم قوت بن گئی ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فعال طور پر گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ چین، چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت توانائی، سبز صنعت اور ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے تین پلیٹ فارمز قائم کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی جدت طرازی، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم میں تعاون کے تین مراکز قائم کرے گا۔ چین مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے لئے تعاون کے مرکز کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے فوائد کا تمام فریقوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔چین تمام فریقوں کو بیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے کے لئے خوش آمدیدکہتا ہے اور اہل ممالک کو بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے مدعوکرےگا.
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرے گا۔ چین دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے درست نقطہ نظر کو آگے بڑھانے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا مضبوطی سے تحفظ کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر