بیجنگ :چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو ب بیجنگ میں شروع ہو گئی۔ اس سال کی نمائش میں ڈیجیٹل و ذہین ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ، سبز زراعت، صحت مند طرزِ زندگی، ذہین گاڑیاں، صاف توانائی اور سپلائی چین خدمات سمیت چھ بڑے شعبوں پر مشتمل نمائشی زون قائم کیے گئے ہیں۔نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 676 چینی اور غیر ملکی ادارے شریک ہیں۔ شرکاء میں دنیا کی فارچیون 500 کمپنیوں اور مختلف شعبوں کی نمایاں کمپنیوں کا تناسب 65 فیصد سے زیادہ ہے۔نمائش کنندگان کے ساتھ ان کی صنعتی اور سپلائی چین سے وابستہ شراکت دار کمپنیوں کو شامل کیا جائے تو مجموعی طور پر شرکت کرنے والے اداروں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔رواں سال کی ایکسپو میں 160 سے زائد نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے منصوبے پہلی مرتبہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نمائش کے دوران کاروباری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے 70 مختلف تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز