بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیا کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط کے تحت قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے ایویوکس سمیت 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ان اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ملک یا خطے کی تنظیم یا فرد کو چین میں تیار کردہ یا چین سے حاصل کردہ دوہرے استعمال کی اشیا ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے کی ممانعت ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کے ساتھ جاری تمام متعلقہ برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔اگر کسی خاص صورتحال میں برآمد ناگزیر ہو تو متعلقہ برآمد کنندگان کو وزارتِ تجارت سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ یہ فیصلہ سرکاری اعلان کے اجرا کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت