بیجنگ : جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1940 میں ایک جاپانی ملٹری میڈیکل کانفرنس کی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ حملہ آور جاپانی فوج نے 1938 کے موسم خزاں میں خون کی منتقلی کے کئی تجربات کیے، جن میں جانوروں کے خون کو انسانی جسموں میں داخل کیا گیا ۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے خلاف جارحیت کے دوران جاپانی فوج کے بڑے پیمانے پرغیرانسانی تجربات اور حیاتیاتی جنگ ہمیشہ انسانی تاریخ میں جاپان کے لیے شرمندگی کا باعث رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی "دوبارہ عسکری پسندی” ماضی کی غلطیوں کو دہرانا اور ایک بند راستے کی جانب جانا ہے ۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ماضی میں کیے گئے اپنے جرائم پر خلوص دل سے غور کرے، عسکریت پسندی کو مکمل طور ختم کرے، اور اپنے ایشیائی ہمسایہ ممالک نیز عالمی برادری کا اعتماد جیتنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت