بیجنگ :سترہواں سمر ڈیووس فورم 2026 کا افتتاح چین کے شہر دالیئن میں ہوا، جس میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1,700 سے زائد نمائندے عالمی اقتصادی بحالی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کرنےکے لئے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال غیر ملکی مہمانوں کی تعداد میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تین روزہ فورم کے دوران 100 سے زائد سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں سائنس اور ٹیکنالوجی، معیشت، توانائی اور ثقافت سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔موجودہ فورم کا موضوع”بڑے پیمانے پر جدت” ہے، جو مصنوعی ذہانت، نئی توانائی، بائیو میڈیسن اور کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، اور مشترکہ طور پر عالمی سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کرے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز