بیجنگ :چین کے وزیرِ اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بنگلہ دیش کے وزیرِاعظم طارق رحمان کے ساتھ ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں بنگلہ دیش کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی جانب سے پالیسیوں کے ہموار نفاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر اچھے ہمسایہ تعلقات کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔لی چھیانگ نے واضح کیا کہ چین ” بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، بندرگاہوں اور آبی وسائل سمیت اہم مثالی منصوبوں کے نفاذ، تجارت، صنعتی سپلائی چین، مالیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک چین پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بیلٹ اینڈ روڈ تعاون فریم ورک کے تحت اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور چاروں گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت جاری رکھے گا۔ بنگلہ دیش علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ کثیر الجہتی رابطے اور تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز