فوج کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سی پی سی کے نظریات پر عمل درآمد کیا جانا چاہیئے، شی
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کے 105ویں یوم تاسیس کے موقع پر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "یکم جولائی میڈل ” حاصل کرنے والوں کو اس اعزاز سے نوازا اور تقریب سے اہم خطاب کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے زور دیا کہ گزشتہ 105 برسوں سے سی پی سی مسلسل چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے اپنے ابتدائی مشن پر قائم ہے اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے نمایاں ثمرات حاصل کر چکی ہے ۔ نئے سفر پر، پارٹی کے تمام اراکین کو مضبوط اعتماد کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، اور عہد حاضر اور عوام کے لیے مزید شاندار کارنامے تخلیق کرنے چاہئیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 105 برسوں میں سی پی سی اس لیے شاندار کامیابیاں اور تاریخ و عوام کی پذیرائی حاصل کر پائی ہے کیونکہ دوسری جماعتوں اور سیاسی قوتوں کے مقابلے میں سی پی سی بے مثال امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے سفر پر، فوج کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سی پی سی کے نظریات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جانا چاہیئے۔”ایک ملک، دو نظام” پر مبنی ہانگ کانگ اور مکاؤ سے متعلق پالیسی و اصولوں کو مکمل درستگی اور پختگی سے نافذ کرتے ہوئے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی بہتر معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ،تائیوان امور کے حل پر پارٹی کی مجموعی حکمت عملی پر گہرائی کے ساتھ عمل کیا جائے گا، تائیوان علیحدگی پسند عناصر پر سختی سے کاری ضرب لگائی جائے گی، بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کی جائے گی اور ملک کی وحدت کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔اس تقریب میں، شی جن پھنگ اور دیگر قائدین نے ملک بھر کے نمایاں پارٹی ممبران، پارٹی ورکرز اورنچلی سطح کی نمایاں پارٹی تنظیموں کو اعزازات سے نوازا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز