بیجنگ :رواں موسمِ گرما میں شدید گرمی کی لہر نے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس دوران چین میں تیار ہونے والے "کولنگ آلات” مقامی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی جانب سے فرانس، نیدرلینڈز اور بیلجیئم سمیت مغربی یورپی ممالک کو ایئر کنڈیشنرز کی برآمدات میں سال بہ سال دوگنا اضافہ ہوا، جبکہ جون میں یورپ کو ایئر کنڈیشنرز کی برآمدات میں 72.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس وقت یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یورپی یونین نے رواں سال چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط پر متعدد پابندیوں کو بھی بڑھایا ہے۔ ایسے ماحول میں چینی ایئر کنڈیشنرز سمیت "کولنگ آلات” کی یورپ میں بڑھتی ہوئی طلب اور رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین اور یورپی یونین کی باہمی تجارت میں 10.3 فیصد اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کی بنیاد باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی پر ہے۔ جون کے آخر میں چین اور یورپی یونین نے باضابطہ طور پر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورت کا ایک نیا نظام قائم کیا، جس کا بنیادی مقصد وزارتی سطح پر تجارتی و سرمایہ کاری پالیسیوں پر بات چیت کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو زیادہ مستحکم اور متوازن بنانا ہے۔ اسے منڈی کے اصولوں کے مطابق ایک مثبت اور منطقی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ چین یورپی یونین کے مسائل کی جڑ نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے ایک شراکت دار ہے۔”چینی ساختہ مصنوعات” دنیا بھر میں کیوں مقبول ہو رہی ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین ہمیشہ عالمی صارفین کی حقیقی ضروریات پر توجہ دیتا ہے، مارکیٹ کے رجحانات کو درست طور پر سمجھتا ہے، اور اپنے مکمل صنعتی نظام، مضبوط سپلائی چین اور مؤثر لاجسٹکس نیٹ ورک کے ذریعے اعلیٰ معیار اور کم لاگت حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس وقت چین "ورلڈ فیکٹری” سے آگے بڑھ کر "عالمی حل فراہم کرنے والے” کے طور پر ابھر رہا ہے۔ چاہے یورپ میں گرمی کی لہر کے دوران کولنگ آلات ہوں، برازیل کے کسانوں کے لیے زرعی ڈرونز جو درست اور مؤثر کاشتکاری میں مدد دیتے ہیں، یا افریقی ممالک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر، چین عالمی مسائل کے حل کے لیے عملی اور مؤثر چینی حل فراہم کر رہا ہے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ چین ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، اور چین کی ترقی دنیا کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز