بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے کیکو فوجیموری کو پیرو کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پیرو جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان قریبی روابط برقرار ہیں، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بھی مزید مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور پیرو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ ہے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین۔پیرو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب صدر کیکو فوجیموری کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، چین۔پیرو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز