بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ دنوں گوانگ شی، حوبے اور گانسو سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث آبی ذخائر کے بند ٹوٹنے، پہاڑی تودے گرنے اور دیگر قدرتی آفات کے واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی اور ریسکیو کارروائیوں، زخمیوں کے علاج اور متاثرہ افراد کی محفوظ منتقلی و بحالی کے تمام اقدامات بھرپور انداز میں کیے جائیں، تاکہ جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے اور ثانوی آفات سے مؤثر طور پر بچاؤ ممکن ہو۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس وقت سیلاب سے بچاؤ کی صورتحال انتہائی سنگین اور پیچیدہ ہے۔ تمام متعلقہ علاقوں اور اداروں کو پہلے سے طے شدہ حفاظتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے، دریاؤں، جھیلوں، خطرناک آبی ذخائر اور ارضیاتی آفات کے خدشات والے علاقوں میں خطرات کی جامع جانچ اور ان کے تدارک کا عمل مزید مضبوط بنایا جائے، نگرانی، پیشگی انتباہ اور ہنگامی امدادی تیاریوں کو بہتر بنایا جائے، اور آفات سے بچاؤ اور امدادی کاموں کو پوری سنجیدگی سے انجام دے کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز