بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی نیوز کانفرنس میں چینی بحریہ کی جانب سے آبدوز سے داغے جانے والے اسٹریٹجک میزائل کے کامیاب تجربے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تجربہ چینی فوج کی معمول کی تربیتی سرگرمی ہے، جو کسی خاص ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے اس تجربے سے قبل سولومن جزائر سمیت جنوبی بحرالکاہل کے خطے اور متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ یہ تجربہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی روایات کے مطابق ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے، اپنی دفاعی نوعیت کی جوہری حکمتِ عملی پر قائم ہے اور ہمیشہ اپنی جوہری صلاحیت کو قومی سلامتی کی ضروریات کے لیے درکار کم ترین سطح پر برقرار رکھتا ہے۔ متعلقہ ممالک کو اس معاملے کی ضرورت سے زیادہ تشریح کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز