بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیرِ اہتمام "سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے شراکت دار ممالک کے میڈیا سربراہان کی تربیتی ورکشاپ” سنکیانگ میں اختتام پذیر ہوئی۔سات روزہ دورے کے دوران جرمنی، اسپین، روس، قازقستان سمیت 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 میڈیا اداروں کے سربراہان نے ارومچی، باژو اور تورپان سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صنعتوں کی ترقی، عوامی زندگی میں بہتری اور ثقافتی تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں سنکیانگ کے عملی اقدامات اور حاصل شدہ نمایاں کامیابیوں کا مشاہدہ کیا۔کرغزستان کی کوم نیوز ایجنسی کے کالم نگار کارامان سییا گل کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ یہاں تمام شعبوں میں ترقی بہت تیزی سے ہو رہی ہے۔ لاجسٹک مراکز اور بین الاقوامی زمینی بندرگاہی علاقے چین، وسطی ایشیا اور یورپ کو ایک ہموار تجارتی راستے سے منسلک کر رہے ہیں۔ تجارتی چین کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، اس کا پیمانہ وسیع ہے اور نظام مؤثر انداز میں چل رہا ہے۔اس کے علاوہ، اس تربیتی ورکشاپ کے دوران چھ مباحثہ اجلاس بھی منعقد کیے گئے، جن میں ہر اجلاس کے لیے ایک چینی ماہر یا اسکالر کو مدعو کیا گیا، تاکہ مختلف ممالک کے میڈیا سربراہان کے ساتھ سنکیانگ کی تاریخ، ثقافت، معیشت، عوامی زندگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز