بیجنگ :چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے ایک پریس کانفرنس میں 2026 کی پہلی ششماہی میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے۔سال 2026 کی پہلی ششماہی میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے چین بھر میں 369ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس ریکارڈ کیے گئے، جو سال بہ سال 10.8 فیصد کا اضافہ ہے اوریہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ان میں176 ملین چائینیز مین لینڈ کے رہائشی، 147 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 45.906 ملین غیر ملکی شامل ہیں، جو بالترتیب 10.7فیصد، 8.1 فیصد اور 20.6فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔چین میں آنے والے غیرملکیوں کے کل 22.914 ملین ٹرپس رہے جو سال بہ سال 20.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں غیرملکیوں کی جانب سے 17.815 ملین ٹرپس دیکھے گئے، جو چین میں تمام غیرملکی ٹرپس کا 77.7 فیصد بنتے ہیں، اور اس میں سال بہ سال30.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز