بیجنگ:چین کے دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کی صدر، اینالینا بیربوک نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔80ویں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران انہیں چین کی اختراعی ترقی، کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کے لیے جاری کوششوں اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، جو دنیا کے لیے قابلِ تقلید مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اب اپنی آٹھ دہائیوں کا سفر مکمل کرکے نویں دہائی میں داخل ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی نظم و نسق کے تحفظ اور کثیرالجہتی کی حمایت میں چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اینالینا بیربوک نے کہا کہ چین نہ صرف اقوامِ متحدہ کے بانی اراکین میں سے ایک ہے بلکہ کثیرالجہتی نظام کا سب سے مضبوط اور ثابت قدم حامی بھی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز