بیجنگ :بلومبرگ کے مطابق، پی یو، ریسرچ سینٹر کی جانب سے 8 فروری سے 13 مئی تک 42 ہزار سے زائد افراد پر کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں میں پہلی بار عالمی سطح پر چین کے بارے میں مثبت رائے رکھنے والے افراد کا تناسب امریکہ سے زیادہ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، رواں سال سروے میں شامل 36 ممالک میں سے زیادہ تر ممالک میں چین کو امریکہ کے مقابلے میں زیادہ پسندیدگی حاصل ہوئی، جن میں امریکہ کے اتحادی ممالک کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں۔سروے کے نتائج کے مطابق چین کی مقبولیت میں اضافہ خاص طور پر ایشیا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں نمایاں رہا۔ صرف بھارت، جاپان، فلپائن، جنوبی کوریا، اسرائیل اور پولینڈ میں امریکہ کو چین پر برتری حاصل رہی۔چین کے حوالے سے پی یو ریسرچ سینٹر کے ایک اور سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض یورپی ممالک سمیت کئی ممالک میں چین کے لیے مثبت رائے کی شرح ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دورِ اقتدار کے آخری نصف سے عالمی سطح پر امریکی قیادت پر اعتماد میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے 17 متوسط آمدنی والے ممالک کے جواب دہندگان نے چین کے مقابلے میں امریکہ کے بارے میں زیادہ خدشات کا اظہار کیا۔ ان ممالک میں زیادہ افراد نے چین کو ایک "قابل اعتماد شراکت دار” قرار دیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت