بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی زرمبادلہ کی وصولیوں و ادائیگیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔فارن ایکسچینج اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے ذریعے کاروباری اداروں اور افراد کی جانب سے وصولیوں اور ادائیگیوں کا مجموعی حجم 9.2 ٹریلین امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔اسی عرصے کے دوران بینکوں کے ذریعے فارن ایکسچینج سیٹل منٹس اور فروخت کا مجموعی حجم 2.9 ٹریلین امریکی ڈالر رہا، جس میں سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اضافہ ہوا۔یہ دونوں اعداد و شمار اسی مدت کے لیے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی بیرونی معیشت نے ترقی کا اچھا رجحان برقرار رکھا، جبکہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت