بیجنگ:برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ "اسٹیل انڈسٹری (نیشنلائزیشن) ایکٹ” کے تحت برٹش اسٹیل کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے، جس کا انتظام اس سے قبل چین کے جنگ یے گروپ کے پاس تھا۔ برطانوی حکومت نے مزید کہا کہ ثانوی قانون سازی کے ذریعے معاوضے کا نظام قائم کیا جائے گا اور اس کے لیے آزادانہ جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق یہ فیصلہ برطانیہ کی اسٹیل صنعت کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ہنرمند افراد کے روزگار کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک سوال کےجواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے چین کی وزارتِ تجارت پہلے ہی اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ اس معاملے پر چینی عوام خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ برطانیہ اس معاملے کو جس انداز سے نمٹائے گا، اس کا براہِ راست اثر برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور برطانوی حکومت کی ساکھ کے بارے میں چینی عوام کے تاثر پر پڑے گا۔ چین اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ موجود ہے، سرمایہ کاروں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا مکمل تحفظ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ چین برطانیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مارکیٹ کے اصولوں اور معاہدے کی روح کا احترام کرے اور ایسے حل تک پہنچے جس میں معاوضے سمیت دونوں فریقوں کی رضامندی شامل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین متعلقہ کمپنی کو اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی ذرائع اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے، اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور ضرورت پڑنے پر اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت