بیجنگ: 2026 کی عالمی اے آئی کانفرنس اور عالمی اے آئی گورننس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چین نےاے آئی گورننس کے لیے اپنا موقف پیش کیا: انسانوں کی مرکزیت اور بھلائی کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے،اے آئی کو مشترکہ خوشحالی اور اجتماعی تحفظ کے فروغ کے لیے ایک اہم محرک بنانا، اور منصفانہ و معقول عالمی اے آئی گورننس نظام کی تعمیر کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ضروری ہے۔
سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے کئے گئے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ 85.4 فیصد شرکاءکا خیال ہے کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی عالمی سلامتی اور گورننس کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے؛ 92.6 فیصد افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈیپ فیک اور جھوٹی معلومات تخلیق کرنے والی ٹیکنالوجیز معاشرتی اعتماد کی بنیادوں کو کمزور کر سکتی ہیں؛ جبکہ 87.8 فیصد لوگ اس امر سے پریشان ہیں کہ ٹیکنالوجی کی رکاوٹیں اور "ڈیجیٹل دیواریں” عالمی سائنسی و تکنیکی تعاون کو تقسیم کریں گی۔ یہ تینوں اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ اے آئی کے چیلنجز تکنیکی حدود سے کہیں آگے نکل چکے ہیں، اور عالمی گورننس کو بہتر بنانا اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے پیدا کرنا، اب ذہین دور کا مشترکہ تقاضا بن چکا ہے۔
سروے میں شامل 82.6 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ اے آئی گورننس میں ترقی پذیر ممالک اور "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو قواعد و ضوابط کی تشکیل میں زیادہ مؤثر طریقے سے شامل کیے بغیر اس نظام کی منصفانہ اور جامع نوعیت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ اسی طرح 87.5 فیصد جواب دہندگان نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابلِ رسائی اور جامع بنانے کی کوشش کرے، تاکہ یہ ٹیکنالوجی معاشروں میں نئی تقسیم کا سبب نہ بنے۔ یہ نتائج نہ صرف عالمی عوام کی اے آئی گورننس سے متعلق مشترکہ امیدوں کی عکاسی کرتے ہیں، بلکہ یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی اجارہ داری کے بجائے کھلی شراکت داری، اور قواعد کی رکاوٹوں کے مقابلے میں جامع اشتراک، اب ایک وسیع تر بین الاقوامی اتفاقِ رائے بنتا جا رہا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت