بیجنگ : ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے زیر اہتمام اور شانشی صوبائی حکومت کی میزبانی میں 2026 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم کا شی آن میں افتتاح ہوا۔ دنیا بھر کے 52 ممالک اور خطوں اور 7 بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 800 مہمانوں نے اس فورم میں شرکت کی۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم کا انعقاد کر رہی ہے۔اس فورم کا موضوع "دانشمندی سے سلک روڈ کو یکجا کرنا، ڈیجیٹل طور پر نیا سفر شروع کرنا ، مل کر سائبر اسپیس کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا” ہے۔ فورم میں دنیا بھر سے حکومتی، صنعتی، تعلیمی اور تحقیقی شعبوں سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔ فورم میں "سلک روڈ ای کامرس” تعاون و ترقی، ذہین ایجنٹس کی ہم آہنگ اختراعی ترقی، ڈیجیٹل دور میں ثقافتی ورثے کا تحفظ اور منتقلی، اور ڈیجیٹل صحت جیسے موضوعات پر خصوصی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ فورم کے مقاصد میں ڈیجیٹل ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی کی اختراعی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے باہمی ربط کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا، ڈیجیٹل تہذیب کے تبادلے اور باہمی فروغ کی راہ ہموار کرنا؛ اور "بیلٹ اینڈ روڈ” میں شریک ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنا، مل کر تعاون کرنا اور ڈیجیٹل ذہانت کی ترقی کے نئے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت