بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چاِئنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تو لام کو کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام دوستانہ سوشلسٹ پڑوسی ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں، میں نے ویتنام کا سرکاری دورہ کیا، فریقین نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین-ویتنام ہم نصیب معاشرے کے قیام کا اعلان کیا جس سے دونوں فریقوں کے تعلقات میں ایک نئے سفر اور ایک نئے باب کا آغاز ہوا. میں چین اور ویتنام کے درمیان چین ویت نام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی قیادت کرنے، مشترکہ طور پر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، اسٹریٹجک رابطے کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو فروغ دینے اور مزید فوائد پہنچانے کے لیے جنرل سیکریٹری تو لام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائے جائیں اور بنی نو انسان کے امن اور ترقی کے نصب العین میں مثبت کردار ادا کیا جائے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز