بشکیک:چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں۔ فریقین کو چاہیے کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر مؤثر عمل درآمد کریں، مختلف سطحوں پر روابط اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں اور چین۔پاکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر کو مزید تیز کریں۔وانگ ای نے اس بات کو سراہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پانے کے عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رابطوں اور قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، اور پاکستان امن کے قیام کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاکستان کی ان کوششوں میں چین کی مسلسل حمایت اور تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم