بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔اتوار کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 54 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران دونوں ممالک نے ہمیشہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں صدر محمد معیزو کے دورۂ چین کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے چین اور مالدیپ کے تعلقات کو جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے اور چین۔مالدیپ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ صدر محمد معیزو کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور چین۔مالدیپ جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔اسی روز چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھی مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کے موقع پر مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اروتشام آدم کو تہنیتی پیغام ارسال کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت