بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے آغاز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کانفرنس 28 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔کانفرنس کا موضوع "گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ، پائیدار ترقی کے روشن مستقبل کی جانب ایک نئی پیش رفت” ہے۔کانفرنس میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام، "گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو فرینڈز گروپ” کے رکن ممالک کے چین میں تعینات سفارتکار، چین میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی نظام کے اداروں کے نمائندے، ممتاز ماہرین اور دانشوروں سمیت چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔شرکاء کانفرنس کے دوران گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کی پیش رفت، مستقبل میں تعاون کے اہم شعبوں اور عالمی ترقی میں اس اقدام کی خدمات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت