بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے معمول کی پریس کانفرنس میں ریاضی ، روبوٹکس اور چین کے خلائی منصوبوں سمیت اہم سائنسی و تکنیکی منصوبوں میں چینی نوجوانوں کی شمولیت اور عالمی سطح پر پزیرائی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ صرف انفرادی جدوجہد کا نتیجہ نہیں بلکہ موجودہ دور کے چینی نوجوانوں کے پُرجوش جذبے اور ترقی کی عکاسی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل مستقبل کی نمائندہ ہے۔ چینی نوجوان جدت، تحقیق اور کاروباری سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، اعتماد اور آگے بڑھنے کے حوصلے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ماؤ ننگ نے کہا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور انسانیت کے لیے مزید بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت