بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی صارفین میں کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 86.1 فیصد شرکاء کے نزدیک چین کی گرمیوں کی معیشت کی سرگرمیاں محض مقامی صارفین کی موسمی کھپت تک محدود نہیں، بلکہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ چین کی وسیع مارکیٹ عالمی معیشت کو نئی توانائی فراہم کر رہی ہے۔رواں سال چین نے ٹرانزٹ ویزا پالیسی کو مزید مؤثر بنایا، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سیاحوں کو سفر اور خریداری کی زیادہ آسان اور مؤثر سہولتیں میسر آئیں۔ سروے کے مطابق 89.5 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ چین ترقی کے ثمرات دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ 95.8 فیصد شرکاء کے مطابق چین تیزی سے "دنیا کی فیکٹری” سے "دنیا کی مارکیٹ” میں تبدیل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چین میں تیار کردہ ایئر کنڈیشنرز، پنکھے، آئس میکرز اور گرمیوں میں استعمال ہونے والی دیگر مصنوعات کی بیرونِ ملک مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہاں تک کہ بعض مصنوعات کی طلب، رسد سے بھی بڑھ چکی ہے۔ اس حوالے سے 80.1 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ چینی کمپنیاں عالمی موسمی تبدیلیوں اور صارفین کی ضروریات کو بروقت سمجھتے ہوئے اپنی مصنوعات کو تیزی سے اپ ڈیٹ کرتی ہیں، جبکہ 88.2 فیصد شرکاء کے مطابق چین کی گرمیوں کی معیشت عالمی معیشت میں مزید استحکام اور نئی توانائی پیدا کر رہی ہے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 4,524 صارفین نے حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت