واشنگٹن : امریکی پیو ریسرچ سینٹر نے اپنے ایک سالانہ سروے کے نتائج جاری کیے۔ سروے میں شامل 36 ممالک اور خطوں میں سے 27 کے عوام نے چین کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا، جو امریکہ کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق تقریباً گزشتہ 20 برسوں میں یہ عالمی رائے عامہ میں آنے والی نمایاں ترین تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔ اس موضوع پر مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔آسٹریلیا کی ویب سائٹ "پرلز اینڈ اِریٹیشنز” نے پیو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جن ممالک میں چین کے حوالے سے رائے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین کے بارے میں نسبتاً زیادہ منفی نقطۂ نظر رکھتے تھے، جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی کوریا اور سویڈن شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 متوسط آمدنی والے ممالک میں عوام کو چین کے مقابلے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی پر زیادہ تشویش ہے، جبکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں چین اور اس کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے زیادہ نمایاں ہے۔ سروے کے مطابق نوجوانوں کی رائے بھی چین کے بارے میں نسبتاً زیادہ مثبت ہے۔دی جاپان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کا بیانیہ تعاون، مشترکہ مفاد اور باہمی کامیابی پر زور دیتا ہے اور عالمی نظام میں موجود عدم توازن کو دور کرنے کی حمایت کرتا ہے، جبکہ امریکہ بظاہر موجودہ عالمی توازن کو برقرار رکھنے کی پالیسی پر کاربند دکھائی دیتا ہے۔امریکی اخبار دی ہِل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ پیو ریسرچ سینٹر کا یہ سروے اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کی قیادت پر اعتماد میں کمی آ رہی ہے اور دنیا میں امریکہ کا تاثر چین کے مقابلے میں کمزور پڑ رہا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز