بیجنگ : تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلدکے حوالے سے کتابوں کے تبادلے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چین اور تاجکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے چینی طرز کی جدیدیت اور چین-تاجکستان تعلقات سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ تاجکستان میں چین کے سفیر گو زی جون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد نہ صرف چین کے ترقیاتی تجربات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ قومی حکمرانی، سماجی ترقی، عوامی فلاح اور بین الاقوامی تعاون جیسے اہم موضوعات پر بھی جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل راشد علیموف نے کہا کہ اس کتاب میں پیش کیے گئے نظریات صرف فکری سطح تک محدود نہیں بلکہ چین کی ترقی کے عملی سفر میں بھی اپنی افادیت ثابت کر چکے ہیں۔دوشنبے سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ نریموتینوفا ، جو جلد ہی شنگھائی میں تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں، نے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد تعاون اور مشترکہ ترقی کے تصورات کو فروغ دیتی ہے، اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ تمام ممالک جیت جیت اور باہمی فائدےکے لیے مل کر کام کریں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت