بیجنگ : چین کے محکمۂ کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا حجم 30.13 ٹریلین یوان رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے اور تجارتی نمو کا مثبت رجحان برقرار ہے۔ ان میں برآمدات 17.44 ٹریلین یوان رہیں، جن میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 12.69 ٹریلین یوان رہیں، جو 22 فیصد زیادہ ہیں۔رواں سال کے آغاز سے چین کی معیشت نے مختلف دباؤ کے باوجود نئی اور معیاری ترقی کا رجحان برقرار رکھا، جس نے درآمدات و برآمدات میں اضافے کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ جولائی میں چین کی ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جس نے مجموعی برآمدی اضافے میں تقریباً 60 فیصد حصہ ڈالا، جبکہ برقی گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں جیسی ماحول دوست مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل 17 ویں ماہ دو ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی درآمدات کی شرح نمو، برآمدات کے مقابلے میں 8 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی، جس کے باعث دنیا بھر کی مزید معیاری مصنوعات چینی منڈی میں داخل ہوئیں اور چین کے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھایا۔ اب تک چین 63 ممالک کے لیے زیرو ٹیرف کی پالیسی نافذ کر چکا ہے، جبکہ درآمدات کا حجم مسلسل 17 سال سے دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔پہلے سات ماہ کے دوران چین کی 180 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آسیان اور افریقہ کے ساتھ تجارت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ کے ساتھ تجارت میں مسلسل چار ماہ سے اضافہ جاری ہے، جس سے تجارتی تعاون مزید متنوع اور مستحکم ہوا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز