بیجنگ :جاپان کی جانب سے بحرالکاہل جزائر میں فوجی تنصیبات قائم کرنے اور جہاز شکن میزائل تعینات کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے کہا کہ جاپان کا یہ اقدام اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وہ تیزی سے دوبارہ عسکریت کی راہ پر گامزن ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان نے جارحیت اور توسیع پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، جس سے ایشیا کے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کو گہرے نقصانات اٹھانا پڑے۔آج بھی جاپان نہ صرف اپنی تاریخ پر غور و فکر کرنے سے گریز کر رہا ہے بلکہ پرانے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے مسلسل ہمسایہ ممالک سے مبینہ خطرات کا جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے تاکہ اپنی فوجی توسیع کے عزائم پر پردہ ڈال سکے۔ترجمان نے کہا کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے اور عالمی برادری کو اس پر انتہائی چوکس رہنا چاہیے۔انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈا اور چین کے خلاف الزامات لگانا بند کرے، سنجیدگی سے اپنا احتساب کرے، تاریخ سے سبق سیکھے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز