بیجنگ : چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 یعنی CIFTIS کے آغاز میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ فیئر کے مستقل مقام، بیجنگ کے شوگانگ پارک میں نمائشوں کے انعقاد، انتظامات اور خدمات کی فراہمی سے متعلق متعدد تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہیں۔اس سال کے فیئر میں 80 سے زائد کمپنیاں اور ادارے 180 سے زائد نئی اور اختراعی مصنوعات و خدمات متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ پہلی مرتبہ "بیرونِ ملک کاروبار کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں” کے لیے ایک خصوصی نمائشی زون بھی قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے فئیر کی بین الاقوامی، پیشہ ورانہ اور مارکیٹ پر مبنی نوعیت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔اب تک برطانیہ، ڈنمارک، برازیل، آسٹریلیا، ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن اور اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت سمیت تقریباً 70 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس فئیر میں حصہ لینے کی تصدیق کی ہے ۔اس سال ناروے بطور اعزازی ملک اور چین کا گوانگشی زوانگ خوداختیارعلاقہ بطور اعزازی صوبہ بالترتیب قومی پویلین اور خصوصی موضوعاتی نمائشیں منعقد کریں گے۔فئیر کے نو بڑے موضوعاتی شعبوں میں اب تک 740 سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے آن لائن شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں فارچون گلوبل 500 اور مختلف صنعتوں کی سرکردہ کمپنیوں کے 300 سے زائد ادارے شامل ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت