بیجنگ : تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جولائی میں چین کی آٹو موبائل برآمدات 10 لاکھ 43 ہزار یونٹس تک پہنچیں ، جو ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 81.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی برآمدات 5 لاکھ 53 ہزار یونٹس رہیں، جو ماہانہ بنیاد پر 5.7 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 145.5 فیصد زیادہ ہیں۔ جون اور جولائی میں برآمدات نے مسلسل دو ماہ 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کیا ۔ نئی توانائی والی گاڑیوں کی برآمدات کا تناسب مسلسل دو ماہ سے 50 فیصد سے تجاوز کر رہا ہے ۔چین کی آٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن کے متعلقہ ذمہ دار نے کہا کہ چین کی آٹو موبائل برآمدات میں تیز رفتار اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین کے پاس دنیا کی سب سے مکمل آٹو سپلائی چین ہے۔ لیتھیم کی کان کنی اور پروسیسنگ، بیٹری مینوفیکچرنگ، موٹر اور کنٹرول سسٹم سے لے کر گاڑیوں کی اسمبلی تک ، نہ صرف پیداواری صلاحیت کافی ہے اور لاگت پر قابو پایا جا سکتا ہے، بلکہ سپلائی چین میں خطرات سے نمٹنے کی بھی مضبوط صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ، چین کی آٹو انڈسٹری میں ذہانت نے بنیادی مسابقت کی اہلیت تشکیل دے دی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت