بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم 18 سے 24 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے بتایا کہ تخت سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ دوم کا یہ نواں دورۂ چین ہوگا۔دورے کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور شاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہو گی، دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی بھی الگ الگ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کریں گے۔شاہ عبداللہ دوم دورۂ چین کے دوران شنگھائی اور شین زین بھی جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین اس دورے کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے اردن کے ساتھ مل کر چین۔اردن تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز