بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے حوالے سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو تعزیتی پیغام بھیجا۔شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ جان کر شدید صدمہ پہنچا ہے کہ انڈونیشیا میں شدید زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے گہری تعزیت اور متاثرین کے اہلِ خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر پرابوو اور انڈونیشیا کی حکومت کی قیادت میں انڈونیشی عوام اس قدرتی آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں اور معمول کی زندگی کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت