بیجنگ : ایکسپورٹ ٹو چائنا” مصر کا خصوصی پروگرام قاہرہ میں منعقد ہوا ۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایکسپورٹ ٹو چائنا سیریز کی سرگرمی کسی افریقی ملک میں منعقد ہوئی ۔اس سرگرمی میں چین اور مصر کے سرکاری اداروں ، تجارتی ایسوسی ایشنز اور کاروباری نمائندوں کے 170 سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ 10 سے زیادہ چینی کمپنیوں نے مقامی طور پر روابط میں حصہ لیا۔اس سرگرمی کے دوران چینی اور مصری کاروباری اداروں نے چمڑے، لینن اور روئی وغیرہ کی مصنوعات پر متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے، جن کی کل مالیت تقریباً 17 کروڑ ڈالرکے قریب رہی۔مصر کی وزارتِ سرمایہ کاری و تجارت کے ایشیا ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ چین کی جانب سے رواں سال یکم مئی سے سفارتی تعلقات رکھنے والے افریقی ممالک کے لیے زیرو ٹیرف پالیسی بہت اہم ہے۔ اس اقدام نے مصر سمیت بہت سے افریقی ممالک کی مصنوعات کے چین میں داخلے کے لیے ایک زبردست راستہ فراہم کیا ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو ٹو چائنا” کاایتھوپیا خصوصی ایونٹ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں بھی منعقد ہوا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز