بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ہاکائندے ہچلیما کو جمہوریہ زیمبیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے مشترکہ طور پر چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے، عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں اور کثیرالجہتی امور میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رہا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر ہچلیما کے ساتھ مل کر چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد، روایتی دوستی کو فروغ دینے، باہمی حمایت کو مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ چین۔زیمبیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت