چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی جواب دہندگان کے لیے کرائے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق 95.01 فیصد جواب دہندگان نے کھیلوں کے نام پر اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے امریکہ کی گھناؤنی چال کی شدید مذمت کی اور اسے ‘امریکی طرز کی بالادستی’ قرار دیا۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (واڈا) کے مستند نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ نے دیگر ممالک کی سوئمنگ ٹیموں سے متعلق نام نہاد ڈوپنگ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے 96.84 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ واڈا کا احترام نہیں کرتا اور وہ شفافیت اور اختیار کو چیلنج کر رہا ہے۔ 96.11 فیصد جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ طور پر کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں کے اختیار اور غیر جانبداری کو برقرار رکھیں۔ سروے میں 96.25 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ میں ڈوپنگ ریگولیشن کے "دوہرے معیار” کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے واڈا کو مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے تاکہ اسے نام نہاد "اس کی معاشی شراکت کے مطابق نمائندہ حیثیت” دی جا سکے، جس پر 95.01 فیصد جواب دہندگان نے اسے کھیلوں کے میدان میں "امریکی بالادستی اور جبر” کا اظہار قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ 93.45 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کے مسئلے کو امریکہ کی جانب سے تیزی سے سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے اور یہ بین الاقوامی سیاست اور سفارت کاری کے میدان میں امریکہ کی بالادستی کی توسیع بن چکا ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر 15،244 انٹرنیٹ صارفین نے اس پر ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات