بیجنگ : کرغزستان کے سرکاری دورے اور 2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر، چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک دستخط شدہ مضمون کرغزستان کے اخبار سلوو کرغزستانہ ” اور خبرنیشنل نیوز ایجنسی میں شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان ہے مل کر چین-کرغزستان تعلقات میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی نئی صورتحال پیدا کی جائے”۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرغزستان اپنی آزادی کی 35ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات نے خوشگوار ہمسائیگی سے اسٹریٹجک شراکت داری اور پھر نئے دور میں جامع تزویراتی شراکت داری تک تاریخی پیش رفت کی ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی مستقل اور مضبوط حمایت کی ہے، اور قومی ترقی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی پالیسیوں اور اقدامات کی بھی بھرپور حمایت کی ہے۔ اس طرح چین اور کرغزستان کے تعلقات خوشگوار ہمسائیگی اور باہمی فائدے کی ایک مثال بن گئے ہیں۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اور کرغزستان کے درمیان معاشی میدان میں نمایاں تکمیلی برتریاں موجود ہیں اور باہمی تعاون کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔ چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور مشترکہ طور پر چین-کرغزستان تعلقات میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی نئی صورتحال پیدا کرنے کے لیے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز