بیجنگ :چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طبی تحفظ کے قانون، قابلِ کاشت اراضی کے تحفظ اور معیار میں بہتری کے قانون، ترمیم شدہ زراعت کے قانون، ترمیم شدہ نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن کے قانون اور وکلاء کے قانون میں ترمیم کے فیصلوں پر رائے شماری کی گئی اور ان قوانین کی منظوری دی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے صدارتی فرامین نمبر 80، 81، 82، 83، 84 اور 85 پر بالترتیب دستخط کیے۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے "عوامی جمہوریہ چین اور ہنگری کے درمیان حوالگی کے معاہدے” کی منظوری کے فیصلے پر رائے شماری کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انفرادی نمائندوں کی اہلیت سے متعلق قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے تحت اسناد کمیٹی کی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں دیگرعہدیداروں کی تقرریوں اور برطرفیوں پر بھی رائے شماری کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز